بلوچ آزادی پسند رہنما، بی ایس او کے سابق چئیرمین،بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ نے کہا کہ عثمان کاکٹر مظلوموں کی آواز تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ
عثمان خان کاکڑ کی موت ایک منصوبہ بند قتل لگتا ہے۔ اس نے سینیٹ کے اپنے الوداعی تقریر میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو دھمکی دینے کے لئے دوٹوک الزام لگایا تھا۔ اس نے یہ بھی واضح طور پر کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی اس کے ذمہ دار ہوں گے اگر اس کی یا اس کے اہل خانہ کے ساتھ کچھ بْرا ہوا۔وہ مظلوموں کی آواز تھا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔