تربت میں پاکستانی فوج کے موٹر سائیکل سوار اہلکاروں پر حملہ ایک ہلاک ایک زخمی
ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت ڈنوک میں پٹرول پمپ کے قریب مین روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے سول کپڑوں میں ملبوس موٹر سائیکل سوار اہلکاروں پر حملہ کیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جسکی نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے،
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے اہلکار تربت بازار سے ڈی بلوچ چوکی میں جارھے تھے کہ ان پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
حملے کے فوراً بعد پاکستانی فوج کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے، خفیہ اداروں کے اہلکار اور پولیس نے جائے وقعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا ہے۔