لوچ ری پبلیکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی صبح 6 بجے کیچ کے علاقے بلور زیارت کور (ندی) کولواہ کے مقام پر معمول کی گشت کے دوران ہمارے سرمچاروں کی گشتی ٹیم اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، دوران جھڑپ ہمارے سرمچاروں نے بہادری کے ساتھ پاکستانی فورسز کا مقابلہ کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو ہلاک جبکہ کئی اہلکار زخمی کردیے اور بلوچ سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
قابض پاکستانی فورسز نے سرمچاروں کے ہاتھوں شکست کے بعد عام آبادیوں پر جارحیت شروع کر دی ہے جو ان کی شکست خوردگی کو واضح کرتی ہے۔
بیبگر بلوچ نے کہا فورسز کے کارندے شکست و ہزیمت کے بعد سول آبادیوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔
ہماری اس طرح کی کارروایاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہیں گی۔