گوادر پاکستانی فورسز نے 6 نوجوانوں کو حراست بعد لاپتہ کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے چھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے گوادر کے علاقے اسماعیل وارڈ میں چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر چھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں تین کی شناخت صلاح ولد منیر،قادر داد ولد دین محمد اور یاسر ولد حمید کے ناموں سے ہوئی جبکہ دیگر تین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال روز بروز گھمبیر ہوتا جارہا ہے گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے تمپ سے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جن میں ایک کو دوران حراست قتل کرکے لاش لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment