بلوچ آزادی پسند رہنماؤں کا میر جمعہ خان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے،۔
آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ
میر جمعہ خان بلوچ جدید بلوچ جدوجہد کے علمبردار تھے۔ ایک لیجنڈ اور طلسماتی شخصیت تھے، وہ ساری زندگی بلوچ جدوجہد کے ساتھ وابستہ رہے، یہ عہد 60 سال سے زیادہ عرصے تک محیط ہے۔ وہ آخری سانس تک تحریک آزادی میں سرگرم رہے۔ میری طرف اے ان کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت۔
بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ میں لکھا ہے کہ واجہ جمعہ خان بلوچ سنہ جوانی سے لیکر اپنے وفات تک بلوچ قومی تحریک آزادی میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہے۔ پوری بلوچ قوم اور تاریخ واجہ کی خدمات و قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔
بزرگ آزادی پسند رہنمامیر عبدالنبی بنگلزئی نے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ
جمعہ خان کے وفات کی خبر سن کر ان کے جدا ہونے کا نہایت افسوس ہوا، بلوچ قومی جہد آجوئی میں انکا کلیدی کردار رہا ہے، جمعہ خان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائگا،اللہ اسے جنت نصیب کرے۔
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ انھیں جمہ خان کی وفات کا سن کر دکھ ہوا۔انھوں نے کہا جمعہ خان بلوچ آزادی کی تحریک کے لیجنڈ تھے۔ میں ان کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، ان کو روح کو تسکین ملے۔