جمعہ خان بلوچ کی تعلیمات اور قومی جہد میں رہنمائی بلوچ تاریخ کا اہم باب ہیں، واحد کمبر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما واحد کمبر بلوچ نے کہا ہے کہ میر جمعہ خان کی بلوچ جہد آزادی میں خدمات گراں قدر ہیں،انہوں نے انکے خاندان والوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انکو صبر عطا فرمائے۔

آزادی پسند رہنما واحد کمبر نے کہا ہے کہ میر جمعہ خان ایک بہترین دوست اور ساتھی تھے،بلوچ تاریخ سمیت انھیں سیاست پر عبور حاصل تھا،یقینا انکی وفات سے جو خلاء پیدا ہو ا ہے اسے پر نہیں کیا جاسکتا مگر انکی تعلیمات اور قومی جہد میں رہنمائی بلوچ تاریخ کا اہم باب ہیں۔

انکی تعلیمات نوجوانوں کے لیے مشل راہ ہیں،میر جمعہ خان کے بیٹوں ڈاکٹر خالد، عمر بلوچ سمیت خاندان کے افراد کے اس دکھ کے لمحے میں بلوچ قوم انکے ساتھ ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment