بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والوں پر پاکستانی فورسز تشدد انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ
پاکستانی فورسز نے کوئٹہ میں مظاہرین کو زدوکوب کیا جو اپنے جبری گمشدہ عزیزوں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے۔ یہ انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم ہے اور بلوچ قوم سے پاکستان کی نفرت کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان کے اقدامات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہر سطح پر بلوچ نسل کشی کا تہیہ کر چکا ہے۔