بولان: کرکڑن میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے آزاد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی آزاد نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج بروز 8 جون 2021 کو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کرکڑکن میں قابض پاکستانی فوج کے نل گسی دف کے مقام پر واقع کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد دشمن اہلکاروں کی کمک کیلئے جائے وقوع پر قابض فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر پہنچے، تاہم ہمارے سرمچار باحفاظت محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔

آزاد نے کہا کہ بولان کے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے نہتے عوام پر دشمن فوج کی جارحیت جاری ہے، بولان کے علاقے کرکڑن میں واقع مذکورہ کیمپ ان جارحانہ کارروائیوں کیلئے مین کیمپ کے طور پر استعمال کی جارہی تھی جسے آج بی ایل اے کے سرمچاروں نے مقامی آبادی کی دفاع کے تناظر میں نشانہ بنایا۔قبضہ گیر پاکستانی فوج پر ہمارے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment