سرنڈر کردہ توفیق کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں , بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں نظر آباد تمپ میں ہلاک ہونے والے تنظیم کے سابق علاقائی کمانڈر توفیق رفیق کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا توفیق ولد رفیق بحیثیت سرمچار دو سال سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے وابستہ تھے حالیہ دنوں تنظیم کی جانب سے اس کو علاقائی کمانڈر مقرر کردیا گیا تھا لیکن اس نے اپنے ساتھی نوجوانوں کی احساسات اور شہداء کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر توفیق حالیہ دنوں ریاست کے سامنے سرنڈر ہوگیا اس دوران اس نے ریاست کے سامنے اہم تنظیمی راز بھی افشاں کیئے جس کے پاداش میں ہمارے سرمچاروں نے آج اس کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فائرنگ کے دوران ایک عام شخص ظہور احمد گولیوں کے زد میں آکر زخمی ہوگئے، تنظیم ظہور احمد اور اس کے لواحقین سے دلی معذرت کرتی ہے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ قومی آزادی کے مقدس جنگ میں تنظیم و تحریک کے ساتھ غداری کی سزا صرف موت ہے تنظیم بی این پی مینگل کے مرکزی قیادت کے سامنے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر شے حمل گوڈو کے متعلق اس حقیقت کو سامنے رکھنا چاہتا ہے کہ حمل پارٹی سے زیادہ کمانڈنٹ مکران کا وفادار ہوکر مکران کیچ خصوصاً تمپ میں قومی سرمچاروں کو فوج کے سامنے سرنڈر کروانے کیلئے ایک مذموم پروگرام پر عمل پیرا ہے مذکورہ شخص جہد کاروں کے اہلخانہ کو بھی ریاستی فوج کے پیرول پر ذہنی اذیت میں مبتلا کررہا ہے اگر اس فرد کو اس گھناؤنے عمل سے باز نہیں رکھا گیا تو تنظیم اس کے خلاف سخت ایکشن سے گریز نہیں کریگی۔

Share This Article
Leave a Comment