سنگر پبلی کیشنز کا بائیسواں 22 کتاب ”پولیٹیکل مینجمنٹ“ مارچ میں شائع کیا جائے گا۔

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سنگر پبلی کیشنز کے کتابی سلسلہ”سنگر بک سیریز“کا22 واں کتاب مارچ میں شائع کیا جا رہا ہے۔

پولیٹیکل مینجمنٹ،معروف بلوچ لکھاری ڈاکٹر جلال بلوچ کی تصنیف ہے۔ واضح رہے کہ بلوچ قومی تحریک آزادی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ادارہ سنگر نے 2009ء میں کتابی سلسلہ شروع کیا جو ہنوز جاری ہے۔

آج تک مختلف موضوعات پہ ادارہ سنگر 21کتابیں شائع کرچکی ہیں ان کے علاوہ کچھ کتابیں آنے والے مہینوں میں شائع کیے جائینگے۔جن میں بلوچ قومی رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے لیکچرز اور زرین اقول پر مشتمل مجموعہ ”ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی تعلیمات“، بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ کا شعری مجموعہ، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا شعری مجموعہ، بی این ایم کے چیئرمین خلیل بلوچ کے انٹرویوز، چاکرخان بلوچ کی تحقیقی کتاب ”ایشیاء کی قوم پرست تحریکیں“، شہید حاجی رزاق بلوچ کی زندگی پہ مشتمل کتاب ”شہید حاجی رزاق بلوچ کی زندگی اور اس کی تعلیمات“، ’شہیدانی تاک دوم اور نیتاجی شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment