ساحل بلوچ پانی کی قلت: اورماڑہ کے بعد جیونی میں بھی احتجاج، کوسٹل ہائی وے بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے تحصیل جیونی میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے،لوگوں کا احتجاج

جیونی میں پانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر شہر کے دکانیں بند کردی اور مکران کوسٹل ہائی وے بند کرکے ٹریفک کی روانی معطل کر دیا ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ جیونی میں کئی مہینوں سے پانی کی سپلائی بند ہے جسکے باعث شدید گرمی میں لوگ پیاسے اور پانی کے لیئے دربدر ہیں۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ جیونی میں پانی کی قلت کا مسئلہ کہیں دہائیوں سے چلتا آرہا ہے مگر محکمہ پبلک ہیلتھ، ضلعی انتظامیہ، منتخب نمائندے پانی بحران پر قابو کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں اْنہیں جیونی کے شہریوں کی مشکلات اور تکالیف کا کوئی احساس تک نہیں ہے۔

اسی طرح گزشتہ روز اورماڑہ میں میں پانی کی قلت کی وجہ سے مظاہرہ کیا گیا تھا،۔

Share This Article
Leave a Comment