چمن میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک،جے یو آئی کے رہنما سمیت 12 زخمی

0
260

مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے مرغی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازارکے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا جس کے نتیجے میں مولانا عبدالقادر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 12 افراد زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہیکہ دھماکے میں ممکنہ طور پر جے یو آئی نظریاتی مولانا عبدالقادر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دھماکا موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل تباہ شدہ حال میں ملی ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جارہی تھی اور ریلی پر پہلے سے حملے کی بھی اطلاعات تھیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جبکہ دھماکے کا ہدف ممکنہ طور جمیعت علمائے اسلام نظریاتی کے رہنماء مولانا قادر لونی تھے، دھماکے سے کئی دکانیں بھی متاثر ہوئی ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جبکہ جمعیت نظریاتی کی جانب سے فلسطین کے حق میں مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here