بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ڈنڈار میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے جمعرات کی شام ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی شام ڈنڈار میں کور(ندی) کے پاس فوجی چوکی کو سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،چوکی پر دو طرفہ حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔