وادی مشکے و گرد نواع میں عید سے ایک دن قبل شروع ہونے والا آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔
وادی مشکے میں گزشتہ چار دنوں سے پاکستانی فورسز کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے۔ وادی مشکے سمیت گرد نواع کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔
دوسری جانب آواران پیراندر اور جھاؤ سے متصل پہاڑی علاقے ندی دراجکور کے پہاڑی سلسلوں میں زمینی اور فضائی آپریشن بھی جاری ھے۔
جاری آپریشن اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کی تفصیل آنا باقی ہے۔