ضلع کیچ: گومازی میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں گزشتہ رات پاکستانی فوج نے آبادی پر دھاوا بول کر دو افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں گزشتہ رات پاکستانی فوج نے مقامی ڈیتھ اسکواڈ اور خفیہ اداروں کے کارندوں سمیت آبادی پر دھاوا بول کر گھروں میں موجود تمام اشیاء کا صفایا کرنے کے ساتھ خواتین،بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوران آپریشن فورسز نے دو نوجوانوں صغیر ولد عبدالصمد اور طارق ولد لیاقت کو حراست بعد اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ عید کے روز سے پاکستانی فوج کی مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز قلات سے ایک نوجوان کو فورسز نے لاپتہ کیا تھا جبکہ وادی مشکے میں تین روز سے فوجی آپریشن جاری ہے

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment