وادی مشکے و گرد نواع پاکستانی فوج کا آپریشن تیسرے روز بھی شدت کے ساتھ جاری،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ
ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق، سولیر،گچک،سُکن،راغے میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
عید سے ایک روز قبل شروع ہونے والا آپریشن آج بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے، وادی مشکے کے آرمی کیمپ سے تازہ پاکستانی فوج دستے کی بڑی تعداد سولیر،گچک،سُکن،راغے کی پہاڑی علاقوں کی طرف جاتا دیکھے گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پانچ گن شپ ہیلی کاپٹر مسلسل مذکورہ علاقوں میں شیلنگ و بمباری کر ہے ہیں، جبکہ ایمبولینس اور زمینی فورسز کو وادی مشکے آرمی کیمپ آتے و جاتے دیکھا جا رہا ہے۔
آواران کے مین آرمی کیمپ سے فورسز کو گچک کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے،اطلاعات ہیں کہ فوجی آپریشن سے نقصانات ہو سکتے ہیں۔