حسیبہ قمبرانی کی بھائی حسان قمبرانی بھی بازیاب ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جبری گمشدگی کے شکار افراد کیلئے جدوجہد کرنے والی حسیبہ قمبرانی کی بھائی حسان قمبرانی ایک سال کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

حسان اور حزب اللہ قمبرانی کو گذشتہ سال 14 فروری کو کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

نوجوانوں کے جبری گمشدگی کے بعد حسیبہ قمبرانی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم کے ہمراہ مسلسل احتجاج کرتی رہی، اس دوران حسیبہ نے کوئٹہ میں بھوک ہڑتال سمیت اسلام آباد کے ڈی چوک پر دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ دھرنا دیا۔

بھائی کے بازیابی پر حسیبہ قمبرانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ ، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے میرا بھائی حسان قمبرانی ایک سال بعد اذیت گاہوں سے واپس لوٹ آیا ہے۔ ان دوستوں کا شکریہ جنہوں نے میرا ہر قدم ساتھ دیا، ان صحافی حضرات کا بھی جو ہمارے لیے آواز اٹھاتے رہیں، حکومت وقت نے جس طرح میرے بھائیوں کو بازیاب کیا ان سے التجاء ہے باقی اسیران کو بھی بازیاب کرے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل حسیبہ قمبرانی کے کزن حزب اللہ قمبرانی بھی بازیاب ہوگئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment