پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے طالبعلم فیصل بلوچ اور سہیل بلوچ بازیاب

0
217

بلوچستان کے ضلع تربت سے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے دو طالب علم فیصل ولد علی محمد اور سہیل بلوچ بازیاب ہوئے گئے ہیں۔ بازیاب ہونے والے دونوں نوجوان طالب علم ہیں جنہیں گذشتہ مہینے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو 31 مارچ کے دوپہر فورسز اہلکار گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم آج دونوں نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے جہاں کچھ لاپتہ افراد گھروں کو لوٹے ہیں تاہم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق مزید افراد جبری گمشدگی کا شکار بھی ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here