سندھ بھر میں 341افرادکی نئی جبری گمشدگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
لاپتہ افراد کیس میں سندھ پولیس نے نئی فہرست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔
سندھ پولیس نے سندھ بھر سے 341افراد کی جبری گمشدگیوں سے متعلق نئی فہرست سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی ہے۔
واضع رہے کہ سندھ میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سیاسی و سماجی ورکروں کی جبری گمشدگیوں میں گذشتہ دوسالوں میں تیزی لائی گئی ہے۔اور اس سلسلے میں سندھی لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے۔