پاکستان کے وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے دیہی علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی کی فراہمی کے لئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ساحلی شہر پسنی کے دیہی علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی کی فراہمی کے لئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
کلانچ کے مختلف علاقوں کو شادی کور ڈیم سے منسلک کرنے کے لئے طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی جس میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
بتایا جاتا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی گزارشات پر وفاقی حکومت نے پسنی کے دیہی علاقے کلانچ،جوئی،ڈاک،گرک دان،سردشت،دراوال،راحیلہ،کوڈیج،ناگی اور شکاری بازار سمیت دوسرے علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی کی فراہمی کے لئے منصوبے کا آغازکردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال دسمبر میں منصوبے پر کام کی شروعات ہونے کے امکانات ہیں،شادی کور ڈیم سے منسلک ہونے کے بعد کلانچ کے تقریباً 20ہزارایکڑاراضی کاشت کے قابل ہونگی اور کلانچ میں زرعی انقلاب آئے گا اور لوگوں کے پینے کے پانی کا مسئلہ بھی مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔
واضع رہے کہ پسنی کے دیہی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور خشک سالی کی صورتحال ہے جہاں لوگ ایک ایک بوند پانی کی تلاش کیلئے دور دور سرگرداں رہتے ہیں۔اور زیر زمین پانی کی سطح بھی بہت نیچے تک چلی گئی ہے جہاں جاں توڑ کھدائی کے باوجود پانی کا میسر نہیں ہوتا۔