کروناکے پیش نظر کوہ مراد زیارت پر پابندی عائد کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ذکری فرقہ کی مقدس زیارت گاہ کوہ مراد میں کروناوائرس کے پیش نظر اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ نے کروناوائرس کے تیسرے لہر کے پیش نظر یہ پابندیاں عائد کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوہ مراد کی زیارت پر 12 مئی تک پابندی عائد ہے ۔

خیال رہے کہ ذکری فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہزاروں کی تعداد میں کوہ مراد کی زیارت کرتے ہیں ۔اور یہ سلسلہ کئی عشروں تک چلا آرہا ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment