کوئٹہ میں بارڈر بندش کے خلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

0
256

کوئٹہ میں طلباء کی جانب سے پریس کلب کے سامنے ایرانی بلوچستان بارڈر کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فہدآصف نے کہا بلوچستان بالخصوص مکران کے لوگوں کا ذریعہ معاش بلوچستان کی سرحد سے منسلک ہے ہم بھرپور انداز میں بارڈر بندش کی مذ مت کرتے ہیں اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس لیاجائے۔اس نے مزید کہا کہ بلوچوں کا بارڈر سے تجارت، آمد و رفت اور رشتہ داریاں ہمیشہ سے ہیں یوں اچانک بارڈر کو باڑ لگا کر بند کرنا بلوچستان کے لوگوں کا معاشی قتل تصور کیاجائے گا۔

مظاہرین نے کہا کہ بلوچ طلباء اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جو لوگ بارڈر میں ہلاک ہوئے ہیں ان کو انصاف ملنا چاہئے۔ جن طلباء کا ذرائع آمدنی کا بارڈر سے وابستہ تھا بارڈر کی بندش سے وہ بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں احتجاجی مظاہرے سے داؤد سعید،شاہد خلیل اور عمران مراد نے بھی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here