شام : ادلب میں ترکی کا اسد رجیم کے 31 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے محاذ پر لڑائی کے دوران روسی اور شامی فوج کے حملوں میں ترکی کے 33 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے بشارالاسد کی فوج کے 31 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

ترک ایوان صدر نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران شام کے صوبے ادلب میں انسانی المیے کا سامنا کرنے کے لیے اضافی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاو¿س کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے شمال مغربی شام میں ترک فوجیوں پر حملے کی مذمت کی اور ساتھ ہی انہوں نے ادلب میں جاری کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

دوسری جانب جرمن نے چانسلر انجیلا مرکل نے بھی شام میں ترکی کے فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کی شدید مذمت کی اور ترک فوج پرحملے کو وحشیانہ فعل قرار دیا۔

Share This Article
Leave a Comment