بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل جھل جھاؤ میں حملے کے بعد آج قابض فوج نے حواس باختگی میں پہاڑوں کا رخ کرکے سرمچاروں کا تعاقب اور نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پہلے ہی اس کی اطلاع ملنے پر سرمچاروں نے گھات لگا کر پاکستانی فوج پر حملہ کیا۔ قافلے کے دو موٹر سائیکل شدید حملہ کی زد میں آئے، جس میں دو موٹرسائیکل سوار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔