کوئٹہ میں خاتون پروفیسر کی لاش برآمد،تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

0
197

کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے ہاسٹل سے ایک خاتون پروفیسر کی لاش برآمد ہوگئی ہے جبکہ تربت میں مسلح افراد کے حملے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شائستہ کی لاش یونیورسٹی ہاسٹل سے برآمد ہوئی ہے۔

ڈاکٹر شائستہ کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے تاہم موت کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید تحقیقات متعلقہ حکام کررہے ہیں۔

جبکہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے میری کے مقام پر پیش آیا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ملا واحد سکنہ میری کے نام سے ہوگئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہ ہوسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here