پاکستانی فورسز نے گچک میں آبادی پر دھاوا بول کر تین خواتین کو حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کردیا ہے
ضلع پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے جمعرات کی صبح گچک کے علاقے ٹوبہ میں آبادی پر دھاوا بول کر گھروں میں لوٹ مار کی اور تین خواتین کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے خواتین کی شناخت راج بی بی بنت پنڈوک بلوچ، نازل بنت مسافر بلوچ، کپوت بنت عوض بلوچ کے ناموں سے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گچک و گرد نواع، ٹوبہ،سولیر،وادی مشکے،جھاؤ، میں کئی روز سے پاکستانی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔