کریمہ بلوچ ہماری روح اور طاقت ہیں۔اخترندیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں بلوچ نیشنل موومنٹ کی شہید رہنما بانک کریمہ بلوچ کے گھر پر پاکستانی فوج کی دہشت گردی کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے لمہ جان آپ زندہ ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ہم آپ کے چاہنے والے کمزور ہوکر آپ کو بھول جائیں لیکن ہمارا بزدل دشمن ہمیں ہر روز تمہاری یاد دلائے گی۔

https://twitter.com/AN_Baluch/status/1377694013105520642

انھوں نے کہا آپ کے گھر کا دوبارہ گھیراؤ کیا گیا ہے۔ لمہ جان آپ ہماری روح اور ہماری طاقت ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تمپ ضلع کیچ میں واقع بانک کریمہ کے گھر پر پاکستانی فوج نے حملہ کیا ہے۔ ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ گھر کو توڑا گیا ہے تاہم علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گھر کو کس قدر نقصان پہنچایا گیا ہے۔ بلوچ رہنما نے بلوچی زبان میں کیے گئے اپنے ٹویٹ اسی طرف اشارہ کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment