کیل کور میں فوجی آپریشن میں شدت،کوہلو میں بھی آپریشن

0
280

کوہلو کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کیل کور میں فوجی آپریشن میں شدت لائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیلکور میں فوجی آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے،کیل کور کے علاقے ضلع پنجگور اور ضلع کیچ کے حصے ہیں،دونوں اضلاع میں کیل کور کے پہاڑی سلسلوں سمیت آبادیوں کو پاکستانی فوج نشانہ بنا رہی ہے۔

کیل کور کے علاقوں ہیرونٹ، کرکی، بالی ریک، پلیمک، کلیڑی، سیتوک، بیدری، جک بن، تگنی، دنبی، شینزدان، جنچوپ اور حاجی آباد میں آپریشن کی اطلاعات ہیں۔
فوجی آپریشن کا گذشتہ روزکیا گیا جہاں فورسز کی متعدد گاڑیاں اور ہیلی کاپٹروں مذکورہ علاقوں میں پہنچے تھے۔
کل سے مذکورہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ فورسز نے کئی گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح سے کوہلو کے علاقے کوہ بن، سیاہ کوہ، دہریس، مخی اور کاٹ ویڑ کے علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آپریشن جاری ہے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں جنتلی کے علاقے کوہ بن میں ایک درجن کے قریب محمدانی مریوں کے گھروں کو نظر آتش کیا گیا ہے۔ جبکہ دوران آپریشن فورسز بھیڑ بکریوں کو بھی اپنے ہمراہ لے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کوہلو کے مختلف علاقوں میں گذشتہ تین دنوں سے آپریشن کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here