وادی مشکے: فوجی آپریشن جاری،5 افراد حراست بعد آرمی کیمپ منتقل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وادی مشکے پاکستانی فوجی کا آپریشن جاری ہے، 5 افراد حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کر دئیے گئے

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کل سے وادی مشکے کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے،آج بروز بدھ فورسز نے وادی مشکے کے علاقے خالد آباد میں آبادی پر دھاوا بول کرداد رحیم ولد مراد خان،بدل ولد کریم داد، رفیق ولد عظیم خان،صدام ولد جان محمد، نیک سال ولد شاہ مراد کو حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔

دوران آپریشن فورسز نے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھروں میں لوٹ مار کی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق اس وقت بھی مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment