سری گڈگی بالگتر میں پاکستان فوج پر کل اور آج حملے ہوئے ہیں جبکہ خاران پولیس تھانے اور ایف سی پوسٹ پر حملے کی اطلاعات ہیں
اطلاعات کے مطابق سری گڈگی میں سول ہسپتال پر قائم پاکستانی فوج کے کیمپ کے مورچوں کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔پہلا حملہ پیر کی صبح کیا گیا جب کہ دوسرا حملہ اسی دن شام کو کیا گیا حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جن کی گونج دور تک سنی گئی۔یہ حملے اس وقت کیے گئے جب قابض فوج 23 مارچ کے تقریبات کی تیاری میں تھی۔
کیلکور کے علاقے گَڈگی میں سیّدآباد پَچار کے مقام پر قابض فورسز کی چوکی پرمسلح افراد کے حملے کی اطلاعات ہیں۔
مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے او آرمی کی پوسٹ کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح خاران شہر میں پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ خاران ہی کے مضافاتی علاقے تاگزی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی پوسٹ کو مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔