آغا محمود جان دوراندیش اور اعلی بصیرت کے حامل رہنما تھے۔ بی این ایم

0
301

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے آغا محمود کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن سات سال پہلے دشمن نے بلوچ آزادی پسند رہنما آغا محمود جان کو قتل کرکے ہم سے چھین لیا لیکن ان کا مشن منزل کے حصول تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا آغا محمود جان ایک عالم،دوراندیش اور اعلی بصیرت کے حامل رہنما تھے۔ انہوں نے مختلف صورتوں میں تحریک آزادی کے لئے کام کیا اور آزادی پسند ساتھیوں کی سیاسی و فکری حوالے سے تربیت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی۔

انہوں نے کہا آغا محمود جان کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پُر کرنا یقینا آسان نہیں لیکن جس طرح انقلابی لوگ اپنی فکری تربیت سے اپنا متبادل پیدا کرتے ہیں اسی طرح آغا محمود جان کی انقلابی تعلیمات اور عملی تربیت سے بہرہ ور نوجوان آج ان کا فکر و فلسفہ آگے بڑھا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا پارٹی شہید آغا محمود جان کی عظیم قربانی پر انہیں سلام پیش کرتا ہے اور یہ عہد دہراتا ہے کہ شہدائے آزادی کا مشن جاری رہے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here