جھاؤ: ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے جھاؤ میں ریاستی مخبر اور ڈیتھ اسکواڈ کے ایک کارندے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ، پیلار میں ڈیتھ اسکواڈ کے ایک کارندے کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ حسن ولد عبدالحق اس حملے میں شدید زخمی ہوا ہے۔ اس کی موٹر سائیکل بارودی سرنگ ٹکرا گئی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز کے ساتھ ریاستی مخبر بھی سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ دشمن فوج کے مخبر پر حملے کے رد عمل میں قابض فوج نے جھاؤ کے علاقے گزآپ،تریجی میں نئی چوکی قائم کرنے کے ساتھ مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment