کوئٹہ سی ٹی ڈی کا لاپتہ جہانزیب اور اویس کو دھماکہ خیزمواد کے ساتھ گرفتاری بے بنیاد ہے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے سی ٹی ڈی نے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعوا کیا تھا
دونوں افراد میں لاپتہ جہانزیب اور اویس بلوچ دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار ظاہر کیا گیا۔
جبکہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے تنظیم نے کہا کہ اس سال 17 فروری 2021 کو بلوچستان کے علاقہ پنجگور سے جہانزیب بلوچ اور 11 فروری 2021 اویس بلوچ کو گرفتار کیا تھا
جس کی تفصیلات دس دن پہلے ان کے اہلخانہ نے تنظیم کو فراہم کی تھی، واضح رہے کہ کچھ دونوں سے لاپتہ افراد کو جعلی انکاؤنٹر اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتاری ظاہر کیا جارہا ہے
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔