بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج کے دو گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ آج جمعہ کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند میں بلو اور مبارکچات کے درمیان پاکستانی فوج کے دوگاڑیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس سے چار فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایک آفیسر شامل ہے۔ وہ ان علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد کیمپ کی جانب جارہے تھے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزیدکہا کہ اس حملے کے بعد پاکستانی فوج نے مذکورہ علاقوں میں آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔