صادق سنجرانی سینیٹ کے چیئرمین منتخب، یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے ایوانِ بالا کے نئے چیئرمین کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں۔ وہ لگاتار دوسری مرتبہ اس عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔

جمعے کو ہونے والے انتخاب میں صادق سنجرانی کے مدمقابل اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے۔

ایوان میں موجود تمام 98 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جن میں سے آٹھ ووٹ مسترد قرار دیے گئے۔ ان میں سے ایک امیدوار نے دونوں امیدواروں کے نام پر مہر لگائی جبکہ سات امیدواروں نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے سامنے موجود خانے کی بجائے ان کے نام پر مہر لگائی۔

یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق نائیک نے دلیل دی کہ قواعد و ضوابط کے مطابق مہر خانے کے اندر لگانے کو کہا گیا ہے اور تمام مہریں خانے کے اندر لگائی گئی ہیں اس لیے ان ووٹوں کو مسترد نہ کیا جائے تاہم ان کی یہ دلیل پریزائیڈنگ افسر نے قبول نہیں کی۔

Share This Article
Leave a Comment