بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کراچی میں چینی باشندے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں سرمچاروں نے چینی شہری کو نشانہ بنایا جو حکومتی پیرول پر تھا اور سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ
Sindh Solid Waste Management Board (SSWMB)
کے فیلڈ ائیریا کے دورے پر تھا۔میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ چین کی بلوچستان میں براہ راست مداخلت اور پاکستانی کی جابرانہ پالیسیوں میں شراکت داری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ اس بارے میں ہم بہت پہلے چین اور چینی ملازمین کو تنبیہ کر چکے ہیں۔ پاکستان بلوچوں کی نسل کشی کا مرتکب ہے۔ اگر چین یا کوئی اور ملک اس جرم میں پاکستان کی حمایت و معاونت کرے گا تو ہم اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقامی افراد سامراجی چینی کارندوں سے دور رہیں۔ ہم بیرونی سرمایہ کاروں کو ایک دفعہ پھر تنبہہ کرتے ہیں کہ وہ یہاں سرمایہ کاری سے باز رہیں۔