بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پانچ مارچ بروز جمعہ کو سبی کے علاقے ببر کچ میں تندوری کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوجی اہلکار سمیت استحصالی کمپنی کے 7 کارندے موقع پر ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دشمن فوج بلوچ وطن پر اپنی قبضہ گیریت کو دوام بخشنے اور بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں تیزی لانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، ان قبضہ گیرانہ عزائم کی تکمیل کیلئے ایک طرف بلوچستان میں فوج کشیوں کی شدت میں اضافہ کیا جارہا ہے، دوسری جانب متعدد غیر مقامی کمپنیوں اور فوج کے ذیلی ادارے ایف ڈبلیو او کی مدد سے استحصالی پراجیکٹس پر کام کرکے بلوچ وسائل کے لوٹ مار میں تیزی لائی جارہی ہے۔
بی ایل اے کے ترجمان نے کہا کہ ہم واضح کرچکی ہے کہ بلوچستان ایک جنگ زدہ خطہ ہے، بلوچ وسائل کا فیصلہ بلوچ قوم ہی کریگی، لہٰذا کوئی بھی استحصالی کمپنی یا مزدور کی شکل میں ایف ڈبلیو او کے فوجی اہلکار، اگر بلوچ استحصال میں قابض کے عزائم کی تکمیل کریں گے، تو بھیانک نتائج کا ذمہ دار خود ہونگے۔
بی ایل اے بلوچ وطن کے حصول اور ایسے استحصالی پراجیکٹس کیخلاف کاروائیاں شدت کے ساتھ جاری رکھیگی۔