پنجگور،کیچ فوجی آپریشنز جاری،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گشت و شیلنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ میں گزشتہ روز سے جاری آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے،جبکہ ضلع پنجگور کے مین آرمی کیمپ میں مزیدچار گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آمد،پہاڑی علاقوں میں دن بھر نیچی پروازوں کا سلسلہ جاری۔

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں نے قلاتک اور گیبن کے درمیانی پہاڑی سلسلے شورما میں کل سے جاری آپریشن کو وسعت دے کر گرد نواع کے علاقوں میں پھیلا دیا ہے اور زمینی فوج مذکورہ پہاڑی سلسلوں میں داخل ہو چکی ہے۔
جبکہ پہاڑی سلسلوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمانڈوز بھی اُتارئے گئے اور آج بروز بدھ بھی ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی۔

دوسری جانب ضلو پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پنجگور آرمی کیمپ میں مزید گن شپ ہیلی کاپٹر خضدار سے پہنچے ہیں اور آج دن بھر چار گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بالگتر،گچک پہاڑی سلسلوں پر نیچی پروازیں کی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment