لیبیا کی عسکری کمیٹی فریقین جانب جنیوا مذاکرات کا بائیکاٹ

0
459

لیبیا کی جوائنٹ ملٹری کمیٹی نے اقوام متحدہ کی کوششوں سے جنیوا میں جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق سوموار کے روز مشرقی لیبیا کی قومی فوم کی حامی پارلیمنٹ کے ممبران جو لیبیا کے فوج کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی حمایت کرتے ہیں نے طرابلس میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ سیاسی امن مذاکرات میں اپنی شرکت سے انکار کردیا۔

لیبیا کے مشترکہ فوجی کمیشن کے مذاکرات کا دوسرا دور پیر کے روز ختم ہوا۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیاسی اور معاشی مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے تین مختلف پہلوﺅں پرکام جاری رکھی کی تائید کی گئی۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے تصدیق کی کہ اس نے فریقین کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا مستقل مسودہ تیار کرنے اور عام شہریوں کی بہ حفاظت وطن واپسی کیے لیےکام شروع کردیا ہے۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن اور مشترکہ ملٹری کمیشن دونوں کی زیر نگرانی جنگ بندی کی کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

دونوں فریقوں نے مزید مشاورت کے لیے معاہدے کا مسودہ اپنی قیادت کو پیش کرنے پر اتفاق کیا۔ تاکہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے آئندہ ماہ جنیوا میں ملاقات کی جا سکے۔

فائزالسراج کی سربراہی میں لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی مذاکرات سے علیحدگی کے کچھ دن بعد پیر کے روز واضح پیشرفت ہوئی۔ لیبیا کے فوج کے کمانڈر خلیفہ حفترنے حال ہی میں روسی انفارمیشن ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ترک فوج اور شام سے آئے اجرتی قاتل واپس جاتے ہیں تو حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی جاسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here