بولان میں فوجی آپریشن دوران ایک شخص بچوں سمیت فورسز ہاتھوں لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں فوجی آپریشن کے دوران کے دوران پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو اس کے بیٹوں کے ہمراہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز کی جانب سے بولان کے علاقے سارو اور گردنواح میں آپریشن کی گئی اس دوران فورسز نے ککی وڈھ کے مقام سے دینار مزارانی نامی ایک شخص کو ان کے دو بیٹوں کے ہمراہ حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جس کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

واضحرہے کہ دوران آپریشن مذکورہ علاقوں میںزمینی فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل تھی۔

حکام نے دینار مزارانی اور ان کے بیٹوں کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment