ڈاکٹراللہ نذر کا ایک مرتبہ پھر بلوچ قیادت سے اختلافات ختم کرنیکی اپیل

0
335

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹراللہ نذر بلوچ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ایک مرتبہ پھر بلوچ قیادت سے ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا بلوچ قیادت کو اپنی انا اور معمولی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرنا چاہئے کیونکہ یہ بلوچ قوم کی بقا کے لیے نازک دن ہیں۔ اگر ہم اس میں ناکام ہوئے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت بلوچ قیادت کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات موجود ہیں۔ڈاکٹراللہ نذر بلوچ اپنے پیغام میں اکثر اتحاد اور یکجہتی کی دعوت دیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ماضی میں بھی ٹویٹر کا استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مسلح آزادی پسند تنظیموں کے درمیان ’براس‘ کے نام سے ایک اتحاد کے موجود ہے جس میں ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس امیریلا تنظیم میں بلوچ لبریشن آرمی ، بلوچ ری پبلیکن آرمی اور بلوچ ری پبلیکن گارڈ شامل ہیں یہ جنگی تنظیمیں اس وقت اپنی کاروائیوں کے لحاظ سے اہم مسلح آزادی پسند تنظیم ہیں جو بلوچستان بھر میں اپنا اثر رکھتی ہیں اور دشمن کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کرتی ہیں۔

ڈاکٹراللہ نذر بلوچ کے اتحاد کے حوالے سے دیئے گئے بیانات کو ان سیاسی جماعتوں سے علیحدہ ان تنظیموں کی قیادت کے بارے میں سمجھا جارہا ہے جو اس اتحاد کا حصہ نہیں اور ان کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ بھی اشتراک عمل نظر نہیں آتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here