تربت میں فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے

0
341

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے بلیدہ زامران جانے والے روڈ پر فورسز کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کیچ نے گرک ندی کے مقام پر فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کیا جو باپ بیٹے بتائے جاتے ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناحت محمد صالح اور اسکے جوان سال بیٹے سے ہوئی ہے۔ مقتولین کا تعلق تحصیل زامران کے علاقہ کسوئی سے بتایا جاتا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کا موقف ہے کہ گاڑی نہ روکنے کی وجہ سے فائرنگ کی گئی۔

لاشوں کو تربت ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرکے ابتدائی طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا تمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قتل ہونے والے شخص کی شناخت برکت کے نام سے ہوئی ہے تاہم قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here