کریمہ بلوچ،ساجد حسین کی اموات اتفاق نہیں بلکہ منصوبہ بند قتل ہیں،رحیم بلوچ ایڈوکیٹ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنمابی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹی جنرل اور بی ایس او کے سابق چیئرمین رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک تھریڈ میں کہا ہے کہ

کریمہ بلوچ اور ساجد حسین کی ڈوبنے سے ہونے والی اموات اتفاق نہیں بلکہ منصوبہ بند قتل ہوسکتے ہیں۔ ایک خاتون طالب علم ہونے کے باوجود، سیاسی پناہ کے لئے کریمہ بلوچ کے درخواست کی پاکستان نے سختی سے مخالفت کی تھی جس کے باعث اس کی سیاسی پناہ کے معاملہ کو غیر معمولی طور پر تقریبا پانچ سال تک طول دیا گیا۔

https://twitter.com/RahimBalochh/status/1349684656019546120

رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے دوسرے ٹوئیٹ میں اس نے لکھا ہے کہ
کریمہ بلوچ مسلسل کنیڈین حکام کی توجہ اپنی جان کو لاحق خطرات کی طرف مبذول کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس نے کنیڈا میں پاکستان آرمی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد میں آباد کاری میں آسانی پیدا کرنے پر عوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور اسے کینیڈاکو منی پاکستان بنانے سے تعبیر کیا تھا۔

https://twitter.com/RahimBalochh/status/1349689154347687937

اپنے تیسرے ٹوئیٹ میں رحیم بلوچ نے کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹین ٹروڈو کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ
میر محمد علی خان، جو پاکستان تحریک انصاف اور ISI کاایک سرگرم ٹرول ہے، نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کریمہ بلوچ کی موت پر خوشی مناتے ہوئے اسے ایک حاصل کردہ ہدف کے طور پر ظاہر کیا تھا اور کچھ نمایاں مخالفین کو اہداف کے طور پر درج کیا تھا۔ ٹورنٹوپولیس کا اس طرح کے تمام اہم واقعات ثبوتوں کو نظرانداز کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

Share This Article
Leave a Comment