بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں گذشتہ رات گئے دیر بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز کا کاروباری شخصیت ملک میران کے گھر پر چھاپہ۔ جبکہ پنجگور میں تسپ میں بلوچی زبان کے شاعر کے گھر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو ہراساں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات دو بجے کے قریب ملک میران کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر کی تلاشی لی، دوران تلاشی فورسز نے ملک میران کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق پنجگور و گرد نواح میں گذشتہ کئی روز سے پاکستانی فورسز آئے روز گھروں پر چھاپہ مار کر لوگوں کو زدو کوب کررہا ہے خیال رہے کہ بیس روز قبل بھی فورسز نے ملک میران کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے انکی ایک گاڑی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
جبکہ گذشتہ روز پاکستانی خفیہ اداروں کے حمایت یافتہ گروہ نے پنجگور کے علاقے بونستان میں بلوچ نیشنل مومنٹ کے رہنماؤں و بلوچ صحافی کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو زدکوب کیا تھا۔
پاکستانی فوج نے بلوچی زبان کے شاعر کے گھر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو ہراساں کیا گیا۔ پنجگور کے علاقے تسپ میں شاعر سرور فراز کے گھر پر چھاپہ مارکر، اہلخانہ کو زد و کوب کیا گیا۔
واضح رہے کہ ان دنوں پنجگور میں پاکستانی فورسز کی بربریت اور پرتشدد کارروائیاں تواتر سے جاری ہیں۔ گذشتہ روز بی این ایم کے چیئرمین خلیل بلوچ کے گھر چھاپہ مار کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
علاوہ ازیں دو دن قبل بھی بی این ایم رہنما کے رہنما ایوب اسرار اور بلوچی صحافی و کالم نگار سفرخان بلوچ کے اپنے اور رشتہ داروں کے گھروں ریاستی پشت پناہی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے دھاوا بول کر لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی،جبکہ سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب فورسز کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے۔