بلوچ آزادی پسند رہنما،بی ایس او کے سابق چئیرمین،بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ
میر سلیمان داؤد کا مغربی بلوچستان کے فرقہ وارانہ گروہوں کی مشرقی بلوچستان کی آزادی پسند قوتوں کے ساتھ موازنہ غیر حقیقت پسندانہ ہے۔ بالآخر اس طرح کی بدگمانیوں کو پھیلانے کے نتیجے میں پاکستان کی جانب سے بلوچ آزادی جدوجہد کو پراکسی وار کے طور پر پیش کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کو تقویت ملے گی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔