شہریت ترمیمی قانون سی اے اے ہر ہندوستانی کیخلاف ہے،اروندھتی رائے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

عالمی شہرت یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے نے جے پور کے شاہین باغ کے نام سے مشہور شہید ی یادگار پر شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا دماغ صرف مسلمانوں کے خلاف کام کرتا ہے لیکن شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کا پورا عمل ہر ہندوستانی عوام کے خلاف ہے۔

مظاہرین سے اپنے تجربات کو شئیر کرتے ہوئے اروندھتی رائے نے کہا کہ انہوں نے خود آسام کا حال دیکھا ہے ، وہاں بی جے پی حکومت نے یہ سوچ کر سی اے اے لاگو کیا کہ یہ وہاں کے مسلمانوں کے خلاف ہے لیکن آخر میں وہ وہاں کے غیر مسلموں کے خلاف ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا یہ قانون بنیادی طور پر غریب عوام کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر میں این آر سی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی شہریت پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر اروندتھی نے مظاہرین کے حوصلہ اور جذبہ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مظاہرہ کی آواز پورے عالم میں گونج رہی ہے۔ رائے نے کہا ”ہمیں منٹوں کے اندر ایک دوسرے کی مدد کے لئے جمع ہو جانا چاہئے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہمیشہ سڑکوں پر ہی جمع رہیں لیکن ہمارا دماغ سڑک پر ہونا چاہئے۔آپ جب صرف اپنے لئے لڑتے ہیں تو وہ انصاف کی لڑائی نہیں ہوتی بلکہ جب آپ دوسروں کے لئے لڑتے ہیں تب وہ انصاف کی لڑائی ہوتی ہے۔”

بی جے پی کی ٹرول آرمی اور میڈیا چینل کے ان دعوﺅں کو خارج کرتے ہوئے کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف صرف مسلمان احتجاج کر رہے ہیں اروندھتی رائے نے کہا کہ” ایسا بالکل نہیں ہے اس قانون کے خلاف ہندو، مسلمان، سکھ ،عیسائی سب ایک ساتھ کھڑے ہیں اور سب ایک دوسرے کے لئے لڑ رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment