بلوچستان پاکستان کا صوبہ نہیں ہے،پاکستان نے جبری قبضہ کیا ہے،رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما،دانشور بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل اور بی ایس او کے سابق چئیرمین رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے
کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا ایک صوبہ نہیں ہے بلکہ 1948 میں اس پر پاکستان نے جبری قبضہ کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ

بلوچستان پاکستان کا ایک صوبہ نہیں ہے بلکہ 1948 میں اس پر پاکستان نے جبری قبضہ کیا تھا۔ بلوچ جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور بمباری کی صورت میں پاکستانی دہشتگردی کا سامنا کرہے ہیں۔ آپ ایک جنگِ آزادی اور دہشتگردی کے درمیان فرق کو سمجھنے سے قاصرنظر آتے ہیں۔

https://twitter.com/RahimBalochh/status/1344195025022955520

رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے صدر اور سفارتکار وولکان بزکر کی ایک ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ وولکان بزکر نے اپنے ٹوئیٹ میں بلوچستان کو پاکستان کا ایک صوبہ قرار دیتے ہوئے بلوچستان میں پاکستانی فوج پر ایک حملہ کو دہشتگردی کہا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment