وزیراعلیٰ کے حکم پر گوادر باڑ کی تعمیر روک دی گئی،وزیر داخلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں گوادر باڑ کی تعمیر روک دی گئی ہے۔

ضیا لانگو نے گوادر میں کھلی کچہری کے بعد نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ گوادر کے شہریوں کی باڑ سے متعلق تجاویز و تحفظات پارلیمانی وفد اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظات دور کرکے ہی آگے بڑھیں گے، گوادر میں باڑ لگانے کا فیصلہ شہریوں کی مرضی اور ضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔

ضیاءلانگو کا کہنا تھاکہ ہمارے پیش نظر گوادر کے شہریوں کے تحفظات ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت گوادر کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment