امید ہے بنگلہ دیش عالمی فورمز پر بلوچ قوم کی آواز بن جائیگی۔ رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما،دانشور بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل،بی ایس او کے چیئرمین رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹس میں کہا ہے کہ

شہید محترمہ کریمہ بلوچ کی قتل کے خلاف بنگلہ دیش کی دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیش مکتی جْدھا منچا کی طرف سے منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے کی لنک کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے اپنے ٹوئیٹس کی تھریڈ کے دوسری ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ
“پاکستان کے ہاتھوں کریمہ بلوچ کی قتل اور بلوچ نسل کشی کے خلاف آواز اٹھانے پر بنگلہ دیش مکتی جْدھا منچا کا شکریہ۔ اس نے مزید لکھا ہے کہ بنگالی عوام زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ پاکستانی فوج کتنا وحشی اور بے رحم ہے آگے لکھا ہے کہ بلوچ قوم کو اپنے بھائی جیسے بنگالی عوام اور حکومت کے مدد کی زیادہ ضرورت ہے

اپنے تیسری ٹوئیٹ میں رحیم بلوچ نے لکھا ہے کہ“ مجھے امید ہے کہ بنگلہ دیش عالمی فورمز پر بلوچ قوم کی آواز بن جائیگی۔”مزید لکھا ہیکہ“ حقوق انسانی کے چند سرگرم کارکنوں کو چھوڑ کر، پنجابی سیاسی اور مذہبی قوتیں بلوچ نسل کشی کے عمل میں پاکستانی فوج کی اسی طرح حمایت کر رہی ہیں جس طرح 1971 میں بنگالی عوام کی نسل کشی پر کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment