سنگر نے کریمہ بلوچ کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کردیا

0
627

بلوچستان کی موثر آواز ”سنگرمیڈیا گروپ “ نے بلوچ رہنما بانک کریمہ بلوچ کو ان کی شہادت پر خراج تحسین پیش کرکے انہیں بلوچ خواتین کیلئے ایک رول ماڈل قرار دیدیا۔

سنگر میڈیا گروپ نے کینیڈا میں گذشتہ روز پاکستانی خفیہ ایجنسی” آئی ایس آئی“کے ہاتھوں بہیانہ طور پر قتل کئے جانے والے بلوچ رہنما بانک کریمہ بلوچ کو ان کی شہادت اور عظیم جدوجہد پرایک کلینڈر جاری کرکے انہیں خراج تحسین پیش کردیا۔

سنگر میڈیا گروپ کے چیف ایڈیٹر دوستین بلوچ نے جاری کردہ کلینڈر کے حوالے سے کہا کہ یہ کلینڈر ایک کہانی پر مبنی ہے جو بلوچستان کی خواتین کی ترجمانی کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی ظلم و ستم ، آزادی اظہار پر پابندی اور سیاسی و جمہوری اقدار پر قدغن کے باوجودبلوچ خواتین علم وآگہی تک رسائی کیلئے ایک کٹھن جہدو جہد راستہ اپنا چکے ہیں جس میں کریمہ بلوچ ان بلوچ خواتین میں شمار ہوتی ہیں جو بلوچ خواتین کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے تمام تر ریاستی جبر کے باوجود بلوچستان بھر کے خواتین کو سیاسی آگہی دی اور انہیں اپنے حقوق اور آزادی کیلئے آواز اٹھانے پر مجبور کیا۔

دوستین بلوچ نے کہا کہ اس کلینڈر میں ہم نے بلوچستان میں ریاستی ظلمات میں بلوچ خواتین کی ایک روشن سمت میں جانے اور پھر انکی جہدو جہد اور کرب کوعیاں کیاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here